پاکستان کا بھلا کرنا مقصود ہے تو سیاسی پارہ نیچے لایا جائے

لاہور(بیورو چیف) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مقتدرہ ، حکومت اور جے یو آئی (ف) کے بیچ تنازعے کا مزید سنگین ہونا وطن ِ عزیز کیلئے سخت نقصان کا باعث ہو گا ، ابھی بات بہت دور نہیں گئی اسے سمیٹ لینا زیادہ بہتر ہے،ہمارے بیرونی دشمنوں کی پشت پناہی سے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے پاکستانی ریاست کے خلاف سٹریٹجک الائنس بنا چکے ہیں۔ اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت سے نجات کیلئے افواج ، سکیورٹی اداروں اور عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ابھی یہ جنگ پورے زور و شور سے جاری ہے ، آئے روز سکیورٹی اداروں کے جوان ، افسران اور عوام شہادتوںکے نذرانے پیش کر رھے ہیں۔مولانا فضل الرحمن ، ان کا خاندان ، جماعت اور اکابر علما ء ٹی ٹی پی کے نشانے پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں