ساہیوال (بیورو چیف) ضلع بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا اہل علاقہ انتہائی پریشان۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ہی سبزیاں پھل برائلر مرغی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش اور کھانے پینے کی چیزیں بھی مہنگی ہوگئی تھیں لیکن اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی پر کوئی واضح اثر دیکھنے میں نہیں آ رہا اور روزمرہ کے استعمال کی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے با تیں کر رہی ہیں جن میں گوشت سبزیاں اور پھل شامل ہیں شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کو فعال بنایا جائے سبزیوں پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی سے پریشان حال عوام کو ر یلیف مل سکے اور غریب طبقہ بھی سکھ کا سانس لے سکے۔




