فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل تیز

لاہور (بیوروچیف) لاہور میں ہوا کی رفتار 6کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، کمزور ہواں کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں عارضی اضافے کا خدشہ ہے۔ صبح 11 بجے ہوا کی رفتار میں اضافے سے سموگ میں کمی متوقع ہے۔ ہائی اے کیو آئی والے علاقوں میں سموگ گنز کے ذریعے پانی کا چھڑکا جاری ہے جبکہ وزیراعلی کی ہدایت پر فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے فیلڈ انفورسمنٹ اور مانیٹرنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق کسانوں میں سپر سیڈرز، کبوٹا ہارویسٹرز اور بیلرز کے استعمال کا رجحان فروغ دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں