پنکج کپور نے شادی کیلئے1گھنٹے کی مہلت دی ‘ سپریا پاٹھک

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ سپریا پاٹھک نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر اداکار پنکج کپور نے شادی کے موقع پر مجھے 1 گھنٹے کی مہلت دی تھی اور کہا تھا کہ اگر 1 گھنٹے میں شادی کی تقریب مکمل نہ ہوئی تو میں وہاں سے چلا جائوں گا۔سپریا پاٹھک نے یہ دلچسپ واقعہ نیٹ فلکس کے شو دی گریٹ انڈین کپل شو میں سنایا، جہاں وہ اپنی آنے والی فلم یہ پریم مول لیا کی کاسٹ اور ہدایت کار سورج برجاتیا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔شو کے دوران میزبان کپل شرما نے مہمانوں کو ان کی شادی کی تصاویر دکھائیں۔ سپریا پاٹھک اور پنکج کپور کی شادی کی تصویر سامنے آنے پر کپل شرما نے تصویر میں پنکج کپور کے چہرے پر ناراضی کے تاثرات کی وجہ پوچھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں