سرویا برادری پنجابی کانفرنس23نومبر کو ہو گی

جڑانوالہ(نامہ نگار) 23 نومبر کو آٹھویں ورلڈ پنجابی کانفرنس لاہور میں بھرپور شرکت کریں گے، سرویا برادری آٹھویں ورلڈ پنجابی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں،چوہدری کرامت علی سرویا، تفصیلات کے مطابق سرویا ویلفیئر فانڈیشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری کرامت علی سرویا نے پنجابی محاذ کے صدر میاں آصف علی کی خصوصی دعوت پر 23 نومبر کو لاہور میں ہونے والی آٹھویں ورلڈ پنجابی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا، چوہدری کرامت علی سرویا نے کہا کہ سرویا برادری 23 نومبر کو لاہور میں ہونے والی آٹھویں ورلڈ پنجابی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گی، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور کے پرو ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد سرویا،جٹ فیڈریشن پاکستان کے صدر چوہدری عرفان یوسف بھنڈر، چوہدری محمد الیاس جٹ،چوہدری اشفاق دیو ورلڈ پنجابی کانفرنس میں بطور خاص مہمان شریک ہونگے،چوہدری کرامت علی سرویا نے کہا کہ پوری دنیا سے پنجابی بولنے والے معزز شخصیات مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد، اور معروف ادیب، کالم نگار، فنکار، شاعر اور معزز شہری ورلڈ پنجابی کانفرنس میں شریک ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں