گوجرہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ رائل گاڑدن کا محمد حاشر کا مرا ن اپنی موٹر سا ئیکل نمبری ADU5268 پر سوار ہوکرگلشن اقبا ل کا لونی میں آ یا اور موٹر سا ئیکل کھڑی کرکے مصروف ہو گیا اس دوران نا معلو م چور اسکی کی موٹر سا ئیکل لے اڑے علا وہ ازیں حسین ٹاؤ ن کے شہزاد انجم نے پرا پرٹی کا دفتر محلہ رحما ن سٹی میں بنا رکھا ہے جو حسب معمول دفتر بند کرکے گھر چلا گیا تو نا معلو م چورو ں نے دفتر کے تالے توڑ کر واٹر پمپ سمیت ہزارو ں روپے مالیت کا سا ما ن چوری کرلیا جبکہ مونگی روڈ کے ابو بکر صدیق نے اپنا مزدا مونگی روڈ پر کھڑا کیا ہواتھا جس سے نا معلو م چور ہزارو ں روپے مالیت کے سپیئر پا رٹس چوری کرکے فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں