تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں2آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ دونوں آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع ایک ممنوعہ علاقے میں داخل ہوئے تھے جہاں وہ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ان میں آگ لگ گئی۔ایرانی بحریہ نے مزید بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے ان آئل ٹینکرز نے اپنے نیویگیشن سسٹم بند کر رکھے تھے۔




