کار سوار نوسرباز پولٹری فارم کے مالک سے بھاری مالیت کے انڈے لیکر فرار

فیصل آباد(سٹا ف رپورٹر) سردی آتے ہی نو سر بازوں کے گروہ سرگرم، کار سوار نو سر باز پولٹری فارم مالک سے بھاری مالیت کی انڈوں کی پیٹیاں لیکر رفو چکر ہو گیا، مدینہ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق229ر۔ب مکوآنہ کے رہائشی شاہد اقبال نے بتایا کہ وہ انڈوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہوں ، نامعلوم ملزم نے کال کر کے 15پیٹیاں انڈوں کا آرڈر دیا اور کہا کہ انڈے سوشل سیکورٹی ہسپتال سوساں روڈ پہنچا دو ۔ وہ انڈوں کی 9پیٹیاں گاڑی پر لوڈ کر کے وہاں پہنچا تو اس نے انڈے اپنی گاڑی میں لوڈ کروا کر کہا کہ مزید6پیٹیاں لے آئو اور اکٹھی رقم دے دوں گا، جب وہ کچھ دیر بعد انڈے لیکر آیا تو نو سر باز 9پیٹیاں انڈے لے کر رفو چکر ہو چکا تھا ، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو مدینہ ٹائون پولیس نے دھوکہ دہی فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں