اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے 9ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100ارب روپے سے زائد رقم وصول کی۔ شہری پیٹرولیم لیوی کے بھاری بوجھ تلے دب گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس مد میں وصولیاں جاری ہیں۔ وفاقی حکومت نے جنوری سے ستمبر 2026کے دوران 9ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 126ارب34روڑ روپے وصول کرلیے ہیں۔ دوسری جانب اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں تقریباً 47ارب روپے کی الگ وصولی کی گئی۔




