آوارہ کتوں کے کاٹنے سے7سالہ بچی شدید زخمی

عارف والا (نامہ نگار) عارف والا کے گائوں 351ای بی میں آوارہ کتوں نے بچی پر حملہ کر دیا۔آوارہ کتوں نے 7سالہ بچی کو نوچ ڈالا، جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔ ہسپتال ذرا ئع کے مطابق 7سالہ یمنی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ورثا کا کہنا ہے کہ بچی گلی سے گزر رہی تھی کہ آوارہ کتوں کے جھنڈ نے حملہ کردیا جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں