ٹریفک آگاہی سیمینار 26نومبر کو ایجوکیشن بورڈ میں ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام امتحان میٹرک (فرسٹ اینول 2026) کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی شاندار تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف میں نقد انعامات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب 25 نومبر2026 کو تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں منعقد ہوگی چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو نقد کیش پرائز دیں گے اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رائے غلام شبیر و کنٹرولر امتحانات حنا چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے کہا کہ یہ تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی وژن کے مطابق طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی، تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کو سراہنے اور نوجوان نسل میں حصولِ علم کا جذبہ اجاگر کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد محنتی اور باصلاحیت طلبا کی کامیابیوں کو قومی سطح پر تسلیم کرنا اور دیگر طلبا کو بھی اعلی تعلیمی کارکردگی کے حصول کی ترغیب دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں