ہرشیت کی معاذ اور شامل سے الجھنے کی ویڈیو وائرل

دوحہ (سپورٹس نیوز) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھارت کے فاسٹ بولر ہرشیت رانا کی معاذ صداقت اور شامل حسین سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں ک نقصان پر 324 رنز بنائے اور بھارت اے کو جیت کے لیے 325 رنز کا ہدف دیا۔شامل حسین اور معاذ صداقت نے 66 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شامل 33 رنز بنا کر بدونی کا نشانہ بنے۔حسن نواز نے 82 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی بھارت کی جانب سے ہرشیت رانا، سوریانش شیجے اور وپراج نگم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تاہم سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارت کے فاسٹ بولر ہرشیت رانا کو پاکستانی کھلاڑیوں معاذ صداقت، شامل حسین اور حسن نواز سے الجھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں