سارہ اور فیروز خان ڈرامے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور اداکار فیروز خان جلد ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ادکارہ سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر دونوں فنکاروں کا بلیک اینڈ وائٹ ٹیزر پوسٹر شیئرکیا، جس کے بعد نئے ڈرامے میں انکی ایک ساتھ اداکاری کی تصدیق ہو گئی۔ اداکارہ نے اس سے قبل ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنے آنے والے بڑے پراجیکٹس کا اشارہ دیا تھا، تاہم اب فیروز خان کے ساتھ نئے ڈرامے میں کام کرنے کی خبر سامنے آگئی ہے۔سارہ خان اس سے قبل بھی متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جبکہ مداح دونوں فنکاروں کو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں