سلمان خان کی نئی ویڈیو سے مداح تشویش میں مبتلا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی حالیہ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو نے مداحوں کو ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا کر دیا۔60 سالہ سلمان خان حال ہی میں سیاہ شرٹ، گہری سرمئی پینٹ اور گہرے سبز چشمے میں نظر آئے، اس موقع پر وہ فوٹوگرافروں کے سامنے پوز دیتے ہوئے تر و تازہ دکھائی دیے، تاہم ان کے دائیں ہاتھ پر موجود نیل اور نشانات نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔اداکار کے ہاتھ پر موجود نشانات بظاہر ڈرپ لگنے کے بعد پڑنے والے نشانات سے مشابہ تھے، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ سلمان خان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کی خیریت کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ سلمان خان کی صحت موضوعِ بحث بنی ہو، گزشتہ چند ماہ کے دوران بھی ان کی صحت سے متعلق مختلف خبریں اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں