مس یونیورس مقابلے میں مارخور کی دھوم۔ پاکستانی حسینہ کا لباس توجہ کا مرکز

سان خوان (شوبز نیوز) پاکستانی حسینہ مصباح ارشد نے مس یونیورس 2026 کے مقابلے میں قومی جانور مارخور سے متاثر شدہ منفرد لباس پہن کر عالمی سطح پر پاکستان کی ثقافت، قدرتی حسن اور قومی شناخت کو اجاگر کر دیا۔ امریکی زیرِ انتظام علاقے پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں منعقد ہونے والے 75ویں مس یونیورس مقابلے میں مصباح ارشد نے خصوصی طور پر تیار کردہ لباس پیش کیا، جسے پاکستان کے قومی جانور مارخور سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا تھا۔مارخور اپنے منفرد بل کھاتے ہوئے سینگوں اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں رہائش کے باعث دنیا بھر میں پہچان رکھتا ہے۔اس جانور کو پاکستان کے شمالی اور پہاڑی علاقوں کی قدرتی حیات کا اہم حصہ ہونے کیساتھ قومی فخر کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں