فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 43وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعددد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا اور خاتون کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویہ کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق66ج ب دھاندہ کی جویریہ ناز نے بتایا کہ اوباش ملزم زاہد اکرام نے شادی کا جھانسہ دیکر حرام کاری کر تا رہا اور اس کی دوسری جگہ شادی ہونے پر ملزم زاہد اس کو بلیک میل کر رہا ہے جبکہ ملت ٹائون کے علاقہ شمس آباد کے رہائشی عبدالغفور کی بیٹی (م) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں شاہد سے ایک لاکھ لوٹ لئے، ویور کالونی کے عمران سے85ہزار وفون چھین لیا، محلہ حسین آباد کے وقار علی سے35ہزار وفون چھین لیا، سلطانی چوک کے عابد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے اڑے، محلہ رضا آباد کے شہباز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری، مدینہ ٹائون کے ذیشان کی گھریلو ملازمہ لاکھوں کے زیورات لے اڑی، ملت چوک کے قریب عمر شہزاد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، بھٹہ سٹاپ کے قریب حیدر سے نقدی وفون چھین لیا گیا، 131ر۔ب کے سیف اللہ کے گھر سے دو بکرے چور لے گئے، لنڈا بازار کے قریب بلال رضا سے نقدی وفون چھین لیا، جھنگ روڈ پر اظہر ندیم سے جھپٹا مار کرقیمتی فون چھین لیا، 271ج ب کے محمد احمد سے 50ہزار وفون چھین لیا، 58ج ب کے احسان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 29ج ب کے دلدار حسین سے 20ہزار وفون چھین لیا، 271ج ب کے شاہ زیب کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، نثار کالونی کے یوسف کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، 209ر۔ب کے سرور سے نقدی وفون چھین لی، نصراللہ گارڈن کے آصف علی کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، محلہ انور آباد جڑانوالہ کی رخسانہ کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 119گ ب کے منور حسین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وسامان چوری، 123گ ب کے عارف حسین کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 98گ ب کے عارف علی کے ڈیرہ سے جنریٹر چوری، 113گ ب کے سرور کی چھت سے قیمتی کبوتر چوری، 581گ ب کے انتظار حسین کے ڈیرہ سے ٹرانسفارمر چوری، 439گ ب کے مدثر کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، 628گ ب کے اللہ دتہ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 607گ ب کے اقرار حسین کی حویلی سے مویشی چوری، موضع شادی پورہ کے گھمن کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، راوی محلہ سمندری کے مشتاق کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 136گ ب کے حافظ زبیر کے ڈیرہ سے لاکھوں کا قیمتی سامان چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں دھوبی گھاٹ سے عظیم سرفراز، سلیمانیہ کالونی کے ابوبکر، مدینہ ٹائون کے سلیم، چیئرمین پٹرولیم سے شاہد نواز، نثار کالونی کے یوسف، سبزی منڈی سے مریم اعجاز، پہاڑی گرائونڈ کشمیر پارک سے محمد قیس، 123گ ب کے عادل، قصبہ تاندلیانوالہ کے امین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کو پکڑ نہ سکی۔




