امین بٹ حملہ کیس،ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے چوک گھنٹہ گھر میں تاجر راہنما امین بٹ اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان عمران وینس اور مریم حسن کی ایک ہفتہ کیلئے عبوری ضمانت منظور کر لی۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل عمران وینس نے اپنے ساتھیوں سے مل کر 10لاکھ بھتہ کی رقم ادا نہ کرنے پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین امین بٹ پر چوک گھنٹہ گھر میں فائرنگ کی تھی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ تاہم ریلبازار پولیس نے عمران وینس’ مریم حسن وغیرہ کیخلاف انسداد دہشت گردی’ اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تاہم دو ملزمان عمران وینس اور مریم حسن نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانتیں کروا لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں