دکانوں اور گھروں پر عائد کوڑا ٹیکس واپس لیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمرشل یونٹس اور دکانوں پر عائد ظالمانہ سینی ٹیشن فیس فی الفور واپس لی جائے’دکان کے رقبے کے حساب سے بھاری ماہانہ فیس اور پلازوں میں الگ الگ ٹیکس لگانا ظلم اور زیادتی ہے’ تاجر طبقہ پنجاب حکومت کے ان اقدامات کو مسترد کرتی ہے’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری عاصم حبیب سپراء اور دیگر مقررین نے کیا’ اجلاس میں چیئرمین چوہدری حبیب الرحمن گل’ سابق صدور چوہدری مقصود احمدجٹ’ رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ ایونٹ پرسن ملک محمد علی’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ فنانس سیکرٹری .ملک وقاص احمد’ ایگزیکٹو ممبرز ملک اعجاز احمد’ ‘ محمد علی ڈوگر’ حاجی محمد انور’ رانا طارق عزیز’ چوہدری محمد فاروق گل ‘رانا محمد ادریس’ چوہدری امتیاز کمبوہ’ میاں نزاکت علی’ رانا طاہر شہزاد’ چوہدری آصف حبیب’ عاصم شہزاد کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے نام پر غیر منصفانہ صفائی ٹیکس شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے’ ہم پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس’ بلدیہ ٹیکس’ واسا بلز دے رہے ہیں’ اب عوام میں ایک نیا ٹیکس دینے کی سکت باقی نہیں رہی’ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے’ مگر ٹیکس پر ٹیکس لگا کر عوام پر ظلم ڈھا رہی ہے’ انہوں نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ جلد بلدیاتی انتخاب کروائے جائیں تاکہ شہریوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہو سکیں’ امریکہ ایران جنگ اپنے اختتام کو پہنچ چکی اب پیٹرول پر لیوی کا خاتمہ ہونا چاہئے تاکہ عوام کو ریلیف میسر آ سکے’ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ سیاسی کشمکش سے نمبردآزما ہونے کی بجائے عوامی فلاحی کاموں پر توجہ دی جائے’ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کے چہروں پر مسکراہٹ لائی جائے’ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فل الفور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں نیچے لائی جائیں اور منافع خوروں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں