فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان علامہ عبدالرشید حجاز ی اور خالد محمود اعظم آبادی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سب سے بڑا مسئلہ ہے جس نے ملکی معیشت اور وقار و سلامتی کو ناقابل تلافی نقصا ن پہنچایا ہے ۔ سیاست دانوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشیاں پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے ۔ ذاتی مفادات کی خاطر ملکی وقار و سلامتی کو دا پر لگانے والے سیاسی و مذہبی رہنما و مقتدر شخصیات کبھی بھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ پاکستان کو اس وقت قومی اتحاد کی ضرورت ہے ۔ نفرتوں کے خاتمے اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنیکی ضرورت ہے ۔




