کبڈی کے حوالے سے اہم اجلاس28نومبر کو ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشنز کی جنرل کونسل کا اجلاس بروز ہفتہ28نومبر دن 1بجے مقامی آفس میں ہو گا۔ جس میں فیصل آباد گولڈ کپ کے انتظامات اور آئندہ آنے والے ایونٹس کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہو گی ، اس کے علاوہ میچز گولڈ کپ کے ڈراز اور ٹیکنیکل کمیٹی کی بھی حتمی منظوری دی جائے گی اورآئندہ چار سال کیلئے نئے عہدیداروں کا چنائو بھی کیا جائے گا جو ایسوسی ایشن کے معاملات دیکھیں گے۔ اجلاس میں بیرسٹر عمر اسرار خان، میاں طاہر جمیل ایم پی اے، چوہدری جاوید کمال گجر، چوہدری شبیر سندھو، چوہدری تنویر تارڑ ایڈووکیٹ، چوہدری بلال بندیشہ ، چوہدری ےٰسین، لطیف چھینہ، رانا سکندر اعظم خاں اور ٹیموں کے کوچز بھی شرکت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں