جڑانوالہ(نامہ نگار) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ و سینیٹر طلال چوہدری اور ایم این اے بلال بدر چوہدری کی خصوصی کاوش سے علوی پارک اور اسکے ملحقہ کالونیوں میں 30سال سے 200 گھروں کی چھتوں کے اوپر سے گزرنے والی 11 کے وی تاروں کو فیسکو حکام نے ختم کر دیا ہے جس پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سابق کونسلر خان نعمان خان،مسلم لیگ ن کے رہنماں عمران چوہدری، تنویر حسین بھٹی،حافظ نواز کی خصوصی کاوش سے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے علوی پارک،وقار ٹان، علی ٹان،جمشید ٹائون،اسد ٹائون کے مکینوں سے کیا گیا وعدہ وفا کر دیا ہے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور ایم این اے بلال بدر چوہدری کی ہدایات پر فیسکو ٹیم نے مذکورہ علاقوں میں 200 گھروں کی چھتوں سے گزرنے والی بجلی کی 11 کے وی تاروں کو ختم کر دیا ہے جس پر سابق سٹی کونسلر خان نعمان خان و دیگران نے کہا کہ ہمارے گھروں کے اوپر سے گزرنے والی 11 کے وی تاروں کی موجودگی سے انکی مشکلات میں اضافہ ہوا تھا اور بجلی کی 11 کے وی تاروں سے چھو جانے پر بیشتر قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی تھی 30 سال سے دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر اہل علاقہ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور ایم این اے بلال بدر چوہدری کا شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے اہل علاقہ نے مٹھائی تقسیم کی اور طلال چوہدری اور بلال بدر چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے۔




