بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز مشن کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شین ژو-24 کے تین خلابازوں میں پہلے پاکستانی خلاباز ذیشان علی بھی شامل ہیں، اس تاریخی لمحے کے حوالے سے اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی قوم ٹی وی اسکرینز پر یہ یادگار لمحات دیکھا، پوری قوم کو اپنے ہیرو پر فخر ہے جو چینی خلابازوں کے ہمراہ خلائی مشن پر گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، امید ہے کہ نوجوان اس یادگار موقع کو دیکھ کر خلائی تحقیق اور خلابازی کے شعبے کی جانب راغب ہوں گے۔ یہ پاکستان کے لیے ایک نئے سفر کی شروعات ہے، اختتام نہیں، یہ تاریخی لمحات آنے والی نسلوں کے لیے بھی حوصلے اور تحریک کا ذریعہ بنیں گے۔میں چینی دوستوں سے باربار کہتا تھا کہ سی پیک کے تحت تعاون کو خلا تک وسعت دینی چاہیے، چینی خلائی مشن پر پاکستانی خلاباز ہمارا اگلا قدم ہونے خواب آج حقیقت بن گیا ہے۔ ہمارے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر اس سے بہتر کوئی تحفہ نہیں ہو سکتا تھا، پاک چین دوستی زندہ باد! ۔




