1کروڑ سے زائد کا غبن،میونسپل کمیٹی گوجرہ کے4اہلکار گرفتار

گوجرہ (نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد سرفراز وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کروڑ سے زائد رقم کا غبن کرنے کے الزام میں میونسپل کمیٹی گوجرہ کے 4اہلکاروں کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرفراز وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ میونسپل کمیٹی گوجرہ میں کارروائی کرتے ہوئے چار اہلکاروں کلرک لیاقت’ شکیل اور سابق اہلکار قاسم اور عبداﷲ کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانیوالے اہلکاروں کیخلاف الزام تھا کہ انہوں نے میونسپل کمیٹی گوجرہ کی دکانوں سے آنے والے کرایہ کی رقم ایک کروڑ 9لاکھ کی رقم خردبرد کی ہے۔ جس پر ملزمان نے مزید تفتیش کیلئے بازپرس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں