اسلام آباد (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم فراڈ کی روک تھام کے لیے تمام کمرشل بینکوں کو سیکیورٹی نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔بینک سی سی ٹی وی کیمرے 24گھنٹے فعال اورمشکوک سرگرمی سے صارف کو فوری آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے، صارفین کے تحفظ کے لیے عالمی معیار کے چِپ اینڈ پن کارڈز جاری کرنیکی بھی ہدایت دی ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنزمیں فراڈ روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اورمشینوں میں ضروری حفاظتی آلات کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔ہدایت میں مزیدکہاگیا ہے کہ اے ٹی ایم سسٹمز اور سافٹ ویئرزکوباقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جائے اور بینکنگ نیٹ ورک کے درمیان محفوظ اورخفیہ رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔اسٹیٹ بینک کیمطابق اے ٹی ایم فراڈکا شکارہونیکی صورت میں صارفین فوری طورپرمتعلقہ بینک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں،جبکہ شکایت حل نہ ہونیکی صورت میں اسٹیٹ بینک کے آن لائن شکایتی پورٹل سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔




