منڈی صادق گنج(نامہ نگار)BWMCکی ڈمپنگ سائٹ کو کوڑے کی بجائے مٹی کے ڈھیر ۔ ڈمپنگ سائٹ پر صرف مٹی کی موجودگی سے لگتا ہے کہ یہاں سے صرف مٹی ہی بھیجی جا رہی ہے کمشنر بہاول پور فوری طور پر نوٹس لیں۔ منڈی صادق گنج میں بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ٹھیکیدار نے کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے بنائی گئی ڈمپنگ سائٹ کو کوڑے کرکٹ کی بجائے مٹی سے بھرا جا ریا ہے مختلف مقامات سے ہیوی مشینری کے ذریعے یہ مٹی اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ پر پہنچائی گئی ہے میں اس قدر مٹی کے ڈھیر موجود ہیں کہ ان میں بالحاظ وزن 5 فیصد کوڑا کرکٹ بھی موجود نہیں ہے ذرائعِ کے مطابق یہ مٹی مختلف دیہاتوں کے بااثر افراد کے جانوروں کے باڑوں اور شہر میں شفارشی شخصیات کے پلاٹوں سے اٹھائی جا رہی ہے قبل ازیں بھی ایسی اطلاعات تھیں کہ دیہاتوں میں صاف ستھرا پنجاب کا عملہ گلی محلوں کی بجائے صرف مخصوص شخصیات کے ڈیروں اور جانوروں کے باڑوں کی صفائی کرتا ہے چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول نگر سمیت تحصیل انتظامیہ کی جانب سے عملے اور ڈمپنگ سائٹس کی ناسب چیکنگ کا نظام نہ ہونے کے باعث ایسا کھلے عام ہو رہا ہے۔




