اسلام آباد(بیورو چیف)سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 133 ملین سے زائد کے ایروناٹیکل اورنان ایروناٹیکل واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے آڈٹ برائے 2024،25 میں مذکورہ مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان کا بھی ذکر ہے،سی اے اے فنانشل اسٹیٹمنٹ 2023،24 میں مذکورہ واجبات کی مجموعی رقم 133.260ملین تھی۔رپورٹ کے مطابق سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا،مشتبہ ایروناٹیکل چارجزواجبات مجموعی گراس ٹریڈ ڈیبٹ کے 92 فیصدسے زائد کے مساوی ہیں،مشتبہ نان ایروناٹیکل چارجز واجبات مجموعی گراس ایروناٹیکل ڈیبٹ کے 83 فیصد سے زائد کے مساوی ہیں۔ ریکوری سیل کی جانب سے مذکورہ مشتبہ واجبات کے اضافے پرمبنی رجحان سے ڈی جی،اے ڈی جی کو آگاہ نہیں کیاگیا،آڈٹ کی جانب سے دسمبر 2024 میں مذکورہ بے ضابطگی بارے آگاہ کیا گیا،واجبات میں اضافے سے متعلق اتھارٹی کا جواب اطمینان بخش نہیں تھا۔




