DDHOاور ڈرگ انسپکٹر کی مشترکہ کارروائیاں

ماموں کانجن (نامہ نگار) ڈی ڈی ایچ او اور ڈرگ انسپکٹر کی مشتر کہ کاروائیاں جاری۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عطا الحق شاہ اور ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ہارون ارشد نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مختلف میڈیکل اسٹورز اور کلینکس کا معائنہ کیا۔اویس میڈیکل سٹور کنجوانی میں/کویک کو پی ایچ سی ایکٹ 2010اور ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت چالان اور سیل کر دیا گیا ہے۔چالان ڈی کیو سی بی فیصل آباد اور پی ایچ سی لاہور کو بھجوا دیا گیا ہے۔ڈی ڈی ایچ او اور ڈرگ انسپکٹر کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اتائی ڈاکٹر وں اور غیر قانونی ادویات کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں