DHQساہیوال کا اہلکار رشوت لیتے پکڑا گیا

ساہیوال (بیورو چیف)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے ویژن کرپشن سے پاک پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سرکل آفیسر صہیب قیصر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی ٹریپ ریڈ کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال عبدالقیوم ساہیوال کے اہلکار میتھیو امانول کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا میتھیو امانول نے کلرک فیضان سے ملی بھگت کرکے شہری احمد رضا سیاسکا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 10 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں