FBRکے آن لائن کاروبار کے نئے قواعدو ضوابط

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے اور ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس دائرے میں لانے کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا مسودہ بھی جاری کردیا۔ایف بی آر کے مطابق ملکی ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس دائرے میں لانے کے لیے انکم ٹیکس رولز 2002میں ترامیم کا مسودہ جاری ہوگیا ہے۔ایف بی آر کے ایس آر او میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کاروبار کرنے والے ہر ادارے کو ماہانہ مالیاتی رپورٹ جمع کرانا ہوگی، آن لائن کاروبار والے ادارے فارم اے 1 اور فارم اے2 پر ماہانہ مالیاتی تفصیلات جمع کریں گے۔آن لائن کاروبار کی تفصیلات بمعہ این ٹی این اور ماہانہ بینک اکانٹ کھاتوں پر مشتمل ہوگی، آن لائن کاروباری اداروں کو فروخت کنندہ کا نام، پتا اور انوائس نمبر بھی فراہم کرنا ہوگا۔اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی تمام کوریئر سروس کمپنیوں کو ہر سہ ماہی پر مالی تفصیلات ایف بی آر میں جمع کرنی ہوگیں، کوریئر سروس کمپنیوں کو مالی تفصیلات جمع کرنے کے لیے فارم ون جاری کیا گیا ہے۔آن لائن مالی خدمات فراہم کردہ کمپنیوں کو علیحدہ فارم میں سروسز پر ٹیکس تفصیلات دینا ہوگی، آن لائن کاروبار کرنیوالے اداروں کو ٹیکس تفصیلات فراہم کرتیوقت حلفیہ بیان بھی جمع کرنا ہوگا۔ایف بی آر نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کے ترمیم شدہ ڈرافٹ پر اسٹیک ہولڈرز سات روز میں اپنی آرا جمع کراسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں