فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر محمد طیب آف میسرز سٹف انٹر نیشنل کے والد محترم شیخ محمد شوکت رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء بلال مسجد نیوسول لائن میں اداکی گئی۔ جس میں چیمبر کے ممبران ، تاجروں اور اُن کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثنا فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عارف احسان ملک ، سینئر نائب صدر میاںمحمد سعید اور نائب صدرمحمد یٰسین نے اس سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔




