FIAکی بدعنوانی پراپنے افسران کو سزائیں

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے بدعنوانی، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث 271 افسران کو سزائیں سنادی۔ایف آئی اے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر ادارے میں اندرونی احتساب کا عمل جاری ہے اور ڈائریکٹور یٹ آف انٹرنل اکاونٹیبیلیٹی نے 2025 کے دوران مجموعی طور پر271 اہلکاروں کو سزائیں سنائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بدعنوانی، نظم وضبط کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث 88 افسران اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ، جن میں 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 13 انسپکٹرز اور 20 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں