FIAکی کارکردگی مزید فعال بنانے کیلئے بڑے فیصلے

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کی کارکردگی مزید فعال بنانے کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے ادارے کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دیتے ہوئے3 ریجنز قائم کر دیے گئے ہیں، جن میں نارتھ، سنٹرل اور ساتھ ریجن شامل ہیں۔ ہر ریجن کی قیادت ایک ایڈیشنل ڈی جی کریں گے، اس سے قبل ایف آئی اے میں صرف نارتھ اور ساتھ ریجن تھے۔ نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے، سنٹرل ریجن میں لاہور، گوجرا نو ا لہ ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہوں گے جبکہ ساتھ ریجن میں کراچی، حیدر آباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل کیے گئے ہیں۔مزید برآں، ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں