اسلام آباد (بیوروچیف) آئی ایم ایف نے 2سال میں تقریبا 11ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی۔ آئی ایم ایف اورپاکستان کیدرمیان دوسرے ششماہی اقتصا د ی جائزہ مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف نے 2 سال میں تقریبا11ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹامیں فرق کی وضاحت مانگ لی،پاکستان آٹومیشن سسٹم،سنگل ونڈو کے24-2023 کے درآمدی اعداد وشمار میں 5.1ارب ڈالر کا فرق نظر آیا،مالی سال 25-2024میں اعداد وشمار میں یہ فرق مزید بڑھ کر 5.7ارب ڈالر ہوگیا۔آئی ایم ایف نے پرانا تجارتی ڈیٹا درست کر کیعوامی سطح پر شیئر کرنے پر زور دیا،آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ ادارہ شماریات کا ڈیٹا سسٹم 2017 سیاپڈیٹ نہیں ہوا۔
،




