KP میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر یوم نجات ریلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مدینہ ٹائون اور سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ)کی طرف سے سوساں روڈ فیضان مدینہ چوک میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر یوم نجات ریلی نکالی گئی’ ریلی کی قیادت صدر چوہدری وقاص گجر نے کی’ ریلی میں چیئرمین سید کاشف شاہ’ مرکزی جنرل سیکرٹری رانا ذوالفقار حمید’ ملک شاہد بشیر جنرل سیکرٹری مدینہ ٹائون’ سلیم خان مہمند’ رانا عمران’ اکمل جٹ’ شاہ زیب گجر’ ملک علی کے علاوہ انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص احمد گجر نے کہا کہ ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے والے ٹولے نجات خوش آئندہ ہے’ ہم وفاقی حکومت کے دانشمندانہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ‘ وفاقی حکومت کا خیبرپختونخواہ میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ بالکل آئین کے مطابق ہے’ فیصل آباد کے تاجرطبقہ وفاقی حکومت کے اس احسن فیصلے کو سراہتی ہے اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے’ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے دہشت گردوں کو نکیل ڈالی اور ملک کے چپے’ چپے کا دفاع کیا’ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے’ ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں’ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے صوبے کی عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے کی بجائے وفاق پر چڑھائی کر رکھی تھی’ ان کے احمقانہ رویے کی وجہ سے صوبے کی عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم تھی’ صوبے کی حالت انتہائی خراب تھی اور دہشت گردی عام ہو گئی تھی’ ایسے حالات میں وفاقی حکومت کے پاس صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کے آپشن کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا’ ہمیں امید ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ میں جلد امن و امان کا مسئلہ حل کرے گی اور صوبے میں ترقی کی نئی راہیں کھولے گی’ فیصل آباد کی تاجر برادری حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے’ آج تاجروں کے چہرے خوشی سے تلملا رہے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ اب پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا’ ریلی کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں