LNG کا تیسرا جہاز پاکستان پہنچ گیا

کراچی (بیوروچیف) بجلی کی پیداوارمیں استحکام اورپاور سیکٹر کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، قطر سے ایل این جی لیکر تیسرا بحری جہازپاکستان پہنچ گیا۔پورٹ قاسم حکام کیمطابق مہزم نامی بحری جہاز راس لفان پورٹ سے 56 ہزار 573 میٹرک ٹن ایل این جی لیکر کراچی پہنچا،شپنگ ذرائع کے مطابق یہ تیسراایل این جی جہاز ہیجوآبنائے ہرمزسیگزرا ہے ۔اس سے قبل پہلاجہاز تیس اپریل،دوسرا 12 مئی اور تیسرا 15مئی کو پورٹ قاسم پہنچا، 12 مئی کو پورٹ قاسم پر 92 ہزار پانچ سو میٹرک ٹن ایل این جی اتارنے کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق قطرسیایل این جی سپلائی لائن بحالی سے انرجی سپلائی چین مستحکم ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں