6

POSسسٹم کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے پوائنٹ آف سیلز (POS)سسٹم کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے اور مثر بنانے کے لیے مکمل طور پر ازسرِنو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اس حوالے سے تمام سروس فراہم کرنے والے سیکٹرز کے بارے میں نئی پالیسی مرتب کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پی او ایس سسٹم کی لائسنسنگ سے متعلق اہم اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ آئندہ پالیسی میں تمام سیکٹرز کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ کچھ مخصوص سیکٹرز کو ایف بی آر کی شرائط پوری کرنے کی صورت میں پی او ایس سسٹم کی تنصیب سے مستثنی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔تاہم ایس او پیز کے مطابق دیگر تمام سروس سیکٹرز کو پی او ایس سسٹم نصب کرنے کا پابند بنایا جائے گا، تاکہ سیلز کا ریکارڈ شفاف اور قابلِ نگرانی رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں