PTIکا سیاسی مستقبل تاریک، بانی کبھی اقتدار میں نہیں آ سکتے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کاسیاسی مستقبل تاریک ہوچکاہے اس کے بانی کبھی اقتدارمیں نہیں آ سکتے-عوام نے اس کاپونے چار سالہ اقتداربھی دیکھ لیاہے اور جمہوری وقانونی طریقے سے حکومت گرنے کے بعد کرداربھی دیکھ لیاہے-مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کی تعمیر وترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانیوالی ہے وعدوں دعووں پریوٹرنز لینے والی نہیں- میاں نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں باوقار امیدوارمیدان میں اتارے ہیں جو منتخب بھی ہوں گے اور حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اورعوام کوبنیادی سہولتوں کوبھی یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں