فیصل آباد (سٹی رپورٹر) اسلا می نظریاتی کونسل کے ممبر اور مسلم لیگ علما مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 8 فرور ی کی احتجاجی کال کو عوام نے بری طرح سے مسترد کر دیا ہے ، ماضی کی طرح آج کا احتجاج بھی بھر پور فلاپ شو ثابت ہوا ہے ، پاکستان کی عوام نے ایکبار پھر ثابت کر دیا کے وہ انتشار ، تقسیم اور جلا گھیرا کی سیا ست کو خیر آباد کہہ چکے ہیں ، اسکا عملی مظاہرہ گزشتہ روز8فروری کو پا کستا ن بھر نے دیکھا ہے کہ جب کے پی کے کے چند ہزار لوگوں کے علاوہ پورے پاکستان سے تحریک انصا ف کی احتجاجی کال ” پر کوئی ایک فرد بھی اپنے گھر سے نہیں نکلا ، تحریک انصاف کی پاکستان بھر سے اپنی لیڈر شپ بھی کہیں نظر نہیں آئی۔




