PTI نے IMF کیساتھ عوام دُشمن معاہدے کئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما عمر اسرار منے خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی استحکام میں کامیاب ہو چکی ہے پاور کمپنیوں کے ساتھ ازسرنو معاہدوں کے بعدبجلی کی قیمتوں میں بھی وسیع پیمانے پر کمی ہوگی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی غریب بجلی کے بلوں میں عوام کو45ارب روپے کاریلیف دینے کے بعد اب لاکھوں خاندانوں کو مفت سولر پینل بھی فراہم کرنے والی ہیں جس کے بعد مہنگی بجلی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ حلقہ پی پی 112کے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر2017میں میاں نوازشریف حکومت کے خلاف سازش نہ ہو تی تو آ ج پاکستان اورعوام کسی مشکل کاشکار نہ ہوتے بلکہ خوشحال ہوتے 2018کے بعد ناتجربہ کاراورنااہل پی ٹی آئی ٹولے نے آ ئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدے کئے جن سے عوام مشکلات کا شکار ہو گئے-انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے معاشی استحکام کے لیے ایسے عملی اقدامات کیے ہیں جن سے پاکستان اپنے ٹریک پر آ چکاہے-بہت جلدوقت آئے گاجب آ ئی ایم ایف کو خدا حافظ کر دیا جا ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں