SHOبٹالہ کالونی کا کامیاب چھاپہ،مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ملک محمد عمران نے ماتحت عملہ کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایک سال سے مفرور قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 12 اپریل 2024ء کو ناصر نگر 224 ر۔ب میں شرافت علی نے ملکھانوالہ روڈ پر حمام سے شیو کروا کر نکلا تو بعض افراد فائرنگ کر رہے تھے جس پر شرافت علی نے اسد’ ابوبکر’ وغیرہ کو فائرنگ کرنے سے منع کیا اور کہا کہ اگر فائرنگ جاری رکھی تو پولیس کو اطلاع کر دونگا جس پر ملزمان مشتعل ہو گئے اور گولیاں شرافت علی کے جسم میں اتار کر فرار ہو گئے۔ مضروب کو ہسپتال پہنچایا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا اور ملزم اسد علی قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھا، جس پر ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی سب انسپکٹر محمد عمران ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قتل کے اشتہاری کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ سی پی او نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او بٹالہ کالونی ملک محمد عمران اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں