THQہسپتال کمالیہ میں سموگ آگاہی کائونٹر قائم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب کے وژن پر ضلعی انتظامہ گامزن ہے ،ڈپٹی کمشنرعمر عباس کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ میں سموگ آگاہی کاونٹر قائم کر دیا گیا ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا ہے کہ اس کاونٹر کا مقصد شہریوں کو سموگ کے نقصانات سے آگاہ کرنا، بچاو کے طریقے بتانا، اور متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار افراد کو علاج اور احتیاطی تدابیر سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں