YDAکی ہڑتال ،OPDکے بعد ان ڈور بند کرنیکی دھمکی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری اور لاہور میںڈاکٹروں پر تشدد کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی بند کر کے ان ڈورز بھی بند کرنے کی دھمکی دیدی، دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا اور بغیر چیک اپ کروائے گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہو گئے، تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹروںپر پولیس کی جانب سے تشدد کرنے کے بعد ڈاکٹروں کا احتجاج شدید اختیار کر گیا، آج مسلسل 13ویں روز بھی ینگ ڈاکٹرز نے شہر کے بڑے الائیڈ ون، ٹو، نصرت فتح علی خان ، چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی بند کر دی۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹروںکے مسائل حل کرنے کی بجائے مزید الجھا رہی ہے اور مذاکرات نہ کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو او پی ڈی کے بعد ان ڈور سرگرمیاں بھی معطل کردینگے جس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں