YDAکی ہڑتال ‘ان ڈور سرگرمیاں بھی معطل کردیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج 15ویں روز بھی جاری، او پی ڈی بند کرنے کے بعد ان ڈور میں بھی سرگرمیاں معطل کر دیں، ہسپتالوں میں آنے والے مریض خوار’ سینئر ڈاکٹرز کو بھی OPD میں بیٹھنے نہیں دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری اور لاہورمیں احتجاجی ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا فیصل آباد کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج آج 15ویں روز بھی جاری رہا۔ مطالبات تسلیم نہ کرنے پر OPD بند کرنے کے بعد ان ڈور کی سرگرمیاں بھی معطل کر دیں اور سینئر ڈاکٹرز کو او پی ڈی میں مریضوں کو چیک کرنے سے بھی روک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں