فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج پھر مزید102وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’نقدی’قیمتی سامان موبائل فونز چھین کر لے گئے’درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چورلے اُڑے’جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر3لڑکیوں کو بے آبرو اور تین لڑکوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ اعوان چوک کی نسیم اختر کو اوباش ملزم بلال،جڑانوالہ کے علاقہ موچی بازار کی رقیہ بی بی کو ملزم شاہ رخ’تاندلیانوالہ کے علاقہ409گ۔ب کی کوثر بی بی کو اوباش ملزم علی ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔مدینہ ٹائون کے علاقہ گٹ والا کے خلیل احمد نے بتایا کہ اوباش ملزمان اشفاق وغیرہ نے اسکی جوان سالہ بیٹی(س) کو بیرون ملک بجھوانے کاجھانسہ دیکر اغواء کرلیا ،چک جھمرہ کے علاقہ186ر۔ب کے افضل کی بیٹی(ص) اور گڑھ کے علاقہ456گ۔ب کے جاوید اقبال کی ہمشیرہ (ن) کو اوباش ملزمان بلال وغیرہ نے اغواء کرلیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔چنیوٹ بازار میڈیسن مارکیٹ کے سلیمان کی فارمیسی میں داخل ہونیوالے ڈاکو عملہ کو یرغمال بنا کر تین سے زائد نقدی اور قیمتی فونز چھین کر لے گئے،راجباہ روڈ پر شہزادکی ڈرائی فروٹ کی ریڑھی چور لے اُڑے’ ٹھیکریوالہ کے علاقہ66ج۔ب کے قریب ڈلیوری بوائے اویس سے مسلح ڈاکو کھانا کا آرڈر کو نقدی چھین کر لے گئے۔بھوآنہ بازار کے قریب خالد محمود سے50ہزار،لیاقت آباد کے عبدالمنان کے گودام کا صفایاکردیا۔204چک کے شرجیل کے گھر سامان،بابافرید روڈ پر محسن سے جھپٹا مار کر فون،بولیدی جھگی کے قریب جھپٹا مار کر راحیل سے پرس چھین لیا،ہجوری ٹائون میں عابد علی کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چور لے گئے۔منصور آباد میں عماد احمد سے نقدی و فون چھین لیا۔مانانوالہ کے نوید احمد سے نقدی فون،1ج۔ب کے جاوید اقبال کے گھر کا صفایا کردیا گیا۔119ج۔ب کے راشد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ،نقدی لوٹ لی،شمس آباد کے وسیم سے نقدی و فون،ملت روڈ پر ارشد سے نقدی و فون،114ج۔ب کے نذیر احمد کے ڈیرہ سے بکرے،109گ۔ب کے غلام مصطفی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،156ر۔ب کے علی رضا سے نقدی و فون،190ر۔ب کے ندیم سے50ہزار،293ر۔ب کے رمضان سے26ہزار،188ر۔ب کے احمد علی سے موٹرسائیکل ،سلیم پارک کے قریب اویس سے9ہزار و فون،نلکہ سٹاپ کے قریب طلحہ سے25ہزار،قائداعظم مارکیٹ کے قریب اکرم سے نقدی و فون،سمن آباد ایڈن ولاز کے قریب نواز سے موٹرسائیکل،نثار کالونی کے سعد اللہ سے50ہزار،ستارہ کالونی کے علی حسن سے پرس،محمد شکیل سے16ہزار و فون،نواباںوالہ کے ساگر سے نقدی و فون،ستارہ کالونی کے آصف سے5سو روپے چھین لیے،قبرستان موڑ پر حمزہ سے سوالاکھ،پیپسی کولا گودام کے قریب ناصر سے موٹرسائیکل چھین لی،ابن مریم کالونی کے یاسر سے30ہزار،225ر۔ب کے کاشف سے50ہزار و فون،جڑانوالہ روڈ پر غلام محی الدین کی دکان لوٹ لی،238ر۔ب کے احمد سے20ہزار،یاسین چوک کے قریب انصر سے25سو روپے،214ر۔ب کے جاوید سے10ہزار،قبرستان موڑ پر حمزہ سے نقدی،مدینہ آباد کے نعمان سے35ہزار’طلائی گھڑی چھین لی۔58ج۔ب کے عرفان محمود کے ڈیرہ سے مویشی،57ج۔ب کے عبدالرحمن کے گھر سے لاکھوں کے زیورات،نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا،249ر۔ب کے اسحق سے موٹرسائیکل و فون،دسوہہ پل کے قریب زوہیب سے رکشہ چھین لی۔244ر۔ب کے سجاول کے ڈیرے سے مویشی چوری،243ر۔ب کے رحمن سے51ہزار،245ر۔ب کے جنید سے 77ہزار چھین لیے۔66ج ۔ب کے قیصر سے4ہزار،66ج۔ب کے باسط سے نقد ی و فون،67ج۔ب کے عامر کے گھر سے بکرے،254ر۔ب کے حنیف سے7ہزار و فون،263ر۔ب کے الطاف سے80ہزار لوٹ لیے گئے۔87گ۔ب کے طارق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری،255گ۔ب کے عابد علی سے32ہزار و فون،کوک فیکٹری سمندری روڈ پر اکرم سے 5ہزار و فون،پل عبداللہ کے قریب اشرف کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چور لے اڑے۔ڈی ٹائپ کالونی کے باہر حسین سے75ہزار و فون،رسول پورہ کے راشد علی سے20ہزار و فون،73گ۔ب کے سلمان کی دکان سے بھاری مالیت کی چینی،گھی اور سامان چوری،117گ۔ب کے جمیل کے ڈیرہ سے مویشی چوری،112گ۔ب کے احمد حیات کے گھر کا صفایا کردیا۔29گ۔ب کے یاسین کے گھر سے لاکھوںکے بکرے،266ر۔ب کے جاوید کی دکان لوٹ لی،229ر۔ب کے عبدالرحمن سے جھپٹا مار کر فون،266ر۔ب کے آکاش سے نقدی و فون،97ر۔ب کے یونس سے سوا دولاکھ روپے،417گ۔ب کے زبیر خان کے ڈیرہ سے مویشی،پلی ستیانہ کے قریب ارشاد سے 30ہزار،477گ ب کے فاروق سے22سو روپے و فون،192گ۔ب کے شفیق کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے ،کلیم شہید کالونی کے غلام مرتضیٰ سے موٹرسائیکل،رضا آباد کے تیمور کے گھر کے باہر ٹرانسفارمر چور اتار کر لے گئے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔علاوہ ازیں کینال روڈ کے باہر سے حسن،لاری اڈا سے خالد،جمیل پارک سے ذوالفقار،انصاری پارک سے محبوب،لیاقت آباد کے شیخ ندیم،123ج۔ب کے اعجاز،گرین ویو کالونی سے ظہور ،کینال پارک سے وقاص،غازی آباد کے اجمل،67ج۔ب کے رمضان،جڑانوالہ روڈسے زبیر،383گ ب کے ظہور،571گ۔ب کے افضل ،266ر۔ب کے شہزاد،229ر ب کے نواز، قصبہ سمندری سے ندیم،448گ۔ب کے عرفان اور گھر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے کر رفو چکر ہوگئے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




