اتحاد اور اتفاق سے دہشتگردی کا خاتمہ کرینگے،وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ڈیجیٹل محاذپر پاکستان کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے ، دشمن ایجنٹ باہر بیٹھ کر ملک کے خلاف پرپیگنڈا کر رہا ہے ، دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے ، فتنہ الخوارج کا مکمل صفایا کرنے کا و قت آچکا ہے ، اتحاد اور اتفاق سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے نیشنل اپیکس کمیتی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوے کہا پاکستان نے دو سال کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ عالمی سفارتکاری میں شاندار کارکرکردگی پر ڈپٹی وزیر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت دہشتگردی کے بدترین چیلنج کا سامنا ہے ۔ دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں پولیس کی استعداد کار میں اضافہ اور د ہشتگردی کے خاتمے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہو گا ۔ دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے ، سرحد پار سے چند دن پہلے ہونے والے دہشتگردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔ گھس بیٹھیے پاکستا ن میں موجود ہیں ۔ کے پی کے اور بلوچستان میں خارجی ہا تھ ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان سازشوں کو ناکام بنائے بغیر ترقی اور خوشحالی کا یجنڈا شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے ہمیں یہ معلوم ہے کہ کون ملک دہشتگردوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ خوارج کے مکمل صفایا کا وقت آچکا ہے دہشتگردی کے فتنے نے دوبارہ سر اٹھایا جو ہماری بد قسمتی ہے اس ناسور کے خاتمے کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر مربوط پلان تشکیل دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوئی ذاتی پسند یا ناپسند نہیں بلکہ قومی مفاد مقدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم قومی مفاد کو ترجیح دیکر آگے بڑھیں تو کوئی مشکل نہیں رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈیجیٹل محاذ پر ملک کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے ۔ دشمن ایجنٹ باہر بیٹھ کر ملک کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلا رہا ہے جو ایک برا چیلنج بن چکا ہے ۔ جھوٹ کو سچ بنانے اور حقائق کو مسخ کرنے کا ماحول بنایا جارہا ہے ۔ اسلام آباد پر چڑھائی کے حوالے سے گذشتہ تین چار ہفتوں میں سوشل میڈیا پر جھوٹ کا جو طوفان چلایا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ اسکا تدارک نہ ہوا تو ہم کبھی آگے نہیں بڑھ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈ یا کے حوالے سے بھی وفاق اور صوبوں کو مل کر حکمت عملی بناناہو گی ۔ رینجرز کے شہید جوانوں بارے جو جھوٹی باتیں سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہیں ہیں وہ شرمناک ہیں ۔ جو پولیس کے افسران قربا نیاں دے رہے ہیں وہ بھی ماوں کے سپوت ہیں ۔ انکی قربا نیاں رائیگاں کرنے کی کوشش کرنے وا لے بھول میں ہیں کہ وہ ایسا کر سکیں گے ، پاکستان قائم و دائم رہے گا ۔ ہم اتحاد کے ساتھ اس فتنے کا خا تمہ کریں گے ۔ ملک کے کونے کونے میں امن و امان کو یقینی بنائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں