ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ تشویشناک ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ جان بچانیوالی ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ تشویش ناک ہے ۔ادویات ساز کمپنیوں کی بلیک مارکیٹنگ اور ڈرگ مافیا کی لوٹ مار نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔حکومت کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے ۔بلیڈ پریشر ،شوگر ، انسولین ،اور بخار سمیت دیگر امراض کی 55 فیصد سے زیادہ ادویات مارکیٹ سے نایاب ہوچکی ہیں۔لوگ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ہر چھ ماہ بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ جان بچانے سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لیا جائے ۔ آٹا، چینی، بجلی، دوائی، گیس اور پٹرول کے ستائے عوام صحت وعلاج کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہوچکے ہیں ۔سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصل آباد ریجن بھر میں تمام فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز کی بندش سے امراض قلب ،جگرسمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لواحقین ادویات کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے،موجودہ ناکام حکومت نے مریضوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا،اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے کر تنگ دست عوام کو ریلیف دلائے ۔ پاکستان جیسے غریب ملک میں ادویات پہلے ہی بہت مہنگی ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں اور رورل ڈسپنسریوں پر ادویات دستیاب نہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں