کراچی (شوبز نیوز)اداکار فلم ساز اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ مجھے طویل عرصے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، خصوصا عمر اور فلموں میں اپنے مرکزی کردار منتخب کرنے پر تاہم میں برا نہیں مانتا۔ ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے صاف گوئی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی فلموں میں فہد مصطفی، حمزہ علی عباسی اور کئی دیگر فنکاروں کو کاسٹ کیا ہے، اصل وجہ یہ ہے کہ میں کافی سالوں سے ہیرو کا کردار ادا کر رہا ہوں، اور آج بھی کر رہا ہوں، اس لئے لوگ مجھے ہدف بناتے ہیں لیکن مجھے اس پر اعتراض نہیں، تنقید ہو رہی ہے تو ہونے دیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ہمایوں سعید اپنی نئی رومانوی کامیڈی فلم لو گرو میں ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے، اس سلسلے میں وہ مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دے رہے ہیں اور فلم سے متعلق بھرپور توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
