ممبئی (شوبز نیوز) نیٹ امتحانات میں مبینہ بیضابطگیوں کے خلاف نئی دہلی میں جاری طلبہ کے مظاہروں پر وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ ویڈیو پیغام کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام پر ایک ٹوٹے ہوئے دل کے ایموجی کے ساتھ دیا مرزا نے نوٹ شیئر کیا جس میں لکھا، جناب! ان والدین کے لیے ہمدردی کا ایک لفظ نہیں جن کے بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔




