لاہور (شوبز نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کی منظوری دے دی۔پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کابورڈ تین سالہ مدت کیلئے تشکیل دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سی ای او فلم سٹی اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سینئر وزیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کی چیئرپرسن مقرر ہوگئیں ۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری پنجاب بورڈ میں شریک رکن مقرر ہوئیں ۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے وائس چیئرپرسن مقرر ہوئے ۔ اراکین پنجاب اسمبلی امینہ حسن اورصاحبزادہ محمد گزین عباسی بورڈ کے رکن مقرر ،ایم پی اے سارہ احمد کو بھی پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کا رکن نامزد کر دیا گیا۔سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب بورڈ کے رکن ہوں گے۔سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور پنجاب کو بھی بورڈ کا رکن مقرر کر دیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب بھی فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کے رکن مقرر ہوئے ۔ سیکرٹری امپلی منٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی بورڈ کے رکن مقرر ہوگئے ۔ندیم مانڈوی والا، ونیزا احمد، اعتزاز اسلم چودھری ،عمارہ ایس گوندل بورڈ کی رکن مقرر اورڈاکٹر فواد بیگ کو بھی پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کا رکن نامزد کر دیا گیا۔سی ای او پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کے ممبر/سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔




