لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ جگن کاظم نے انکشاف کیا ہے کہ 7 ماہ کی حاملہ تھی جب مجھے سابق شوہر نے پھٹے کپڑوں کے ساتھ گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔ایک پوڈ کاسٹ میں نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ادارہ جگن کاظم نے کہاکہ میں 7ماہ کی حاملہ تھی اس حالت میں مجھے پھٹے کپڑوں کے ساتھ اپارٹمنٹ کے باہر پھینک دیا گیا تھا اللہ سامنے والوں کو زندگی دے جنہوں نے میرے اوپر چادر ڈالی تھی۔اداکارہ نے کہاکہ بیٹا اب 18سال کا ہوگیا ہے وہ وقت بھی نکل گیا، الحمدللہ فیصل دوسرے شوہرنے جس طریقے سے حمزہ کی پرورش کی قابل تعریف ہے۔




